پہلی بار ووٹ ڈال کر اچھا لگا ، پرینکا کے بیٹے کا ردعمل

,

   

٭ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کے بیٹے ریحان راجیو واڈرا ہفتہ کو دہلی اسمبلی کے انتخابات میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں میں شامل ہوئے۔ اپنے والدین کے ساتھ حق رائے دہی سے استعمال کرنے کے بعد ریحان نے کہا کہ جمہوری عمل میں حصہ لینے پر اچھا احساس ہورہا ہے۔ ہر کسی کو اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہو اور اسٹوڈنٹس کیلئے رعایتی شرح رکھی جائے۔