کولکتہ۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایم کروناندھی کی پہلی برسی پر مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بنرجی نے منگل کی شام چینائی کے لیے اپنا سفر شروع کیا جہاں پر وہ سابق چیف منسٹر ایم کروناندھی کے مجسمہ کی ڈی ایم کے کے مراسولی آفس میں نقاب کشائی انجام دیں گی۔ ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کو منعقد ہونے والی یادگاری تقاریب میں شرکت کے لیے صدر ڈی ایم کے اسٹالن نے بنرجی کے علاوہ پوڈوچیری گورنر وی نارائن سوامی، تلگودیشم پارٹی چیف این چندرا بابو نائیڈو کو بھی مدعو کیا ہے۔ کروناندھی کا انتقال 7 اگست کو گزشتہ سال ہوا تھا۔
