پہلی تا آٹھویں کلاسیس بھی شروع کرنے گورنمنٹ ٹیچرس کا مطالبہ

   

حیدرآباد : خانگی اسکول انتظامیہ کے بعد اب گورنمنٹ اسکول ٹیچرس نے بھی پرائمری اور اپر پرائمری کلاسیس شروع کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ 15 فروری سے چھٹی تا آٹھویں اور 22 فروری سے پہلی تا پانچویں کلاسیس کا بھی آغاز کیا جائے۔ اِس سلسلہ میں انھوں نے اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ تعلیم چترا رامچندرن کو ایک یادداشت بھی حوالے کی۔