پہلی جاپانی خاتون فوٹو جرنلسٹ کا 107 برس کی عمر میں انتقال

   

ٹوکیو: جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ اور مایہ ناز فوٹوگرافر سونیکو ساساموتو 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔میڈیا کے مطابق سونیکو ساساموتو اپنی 108 ویں سالگرہ سے صرف 2 ہفتے قبل 15 اگست کو انتقال کر گئیں۔جاپان کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ 1914ء میں ٹوکیو میں پیدا ہوئیں، وہ مصور بننا چاہتی تھیں لیکن والد کی جانب سے انکار کے بعد انہوں نے فوٹوگرافی کا انتخاب کیا اور 1940ء میں فوٹوگرافک ایسوسی ایشن آف جاپان میں شمولیت اختیار کی۔