ریاض ۔ ایک سعودی طالبہ جو خادم حرمین شریفین کے اسکالرشپ پروگرام سے استفادہ کرتی رہی ہے یونیورسٹی آف لیلے شمالی فرانس کی پہلی سعودی خاتون پروفیسر کی حیثیت سے منتخب ہوئی ہے جو سعودی عرب کے لئے بھی ایک اعزاز سمجھا جارہا ہے۔ تحقیقاتی موضوعات پر ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والی طالبہ حنین ابوعزہ نے بتایا کہ انہوں نے ملائیشیا سے بزنس اڈمنسٹریشن میںاس وقت ڈگری حاصل کی جب جنوبی ایشیائی ممالک میں صنعتی ترقی عروج پر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے انہیں اس موضوع پر کافی تجربات حاصل ہوئے۔ حنین ابوعزہ نے مزید بتایا کہ وہ یوروپین بزنس مینیجمنٹس سے استفادہ کرنے کی خواہاں رہی ہے اور اس مسئلہ میں فرانس سب سے مضبوط معاشی منزل سمجھ میں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے سربن یونیورسٹی کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے منتخب کیا اور آج وہ اس مقام پر پہنچ گئیں۔