پہلی سعودی ساختہ جنگی کشتی کا افتتاح

   

ریاض ۔ سعودی عرب میں تیارکی جانے والی پہلی تیز رفتار پہلی جنگی کشتی کا افتتاح کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع اور عسکری صنعتوں کی جنرل کارپوریشن نے بتایا اندرون ملک تیارکردہ تیز رفتار پہلی جنگی بوٹ ایچ ایس آئی 32 ساخت کی ہے۔اس موقع پر عسکری صنعتوں کی سعودائزیشن اسکیم کے تحت پہلے تیرتے حوض کا بھی افتتاح کیا گیا۔ سعودی عرب فرانس کی کمپنی سی ایم این اور الزامل کمپنی کے تعاون سے عالمی معیارکی جدید ترین کشتیاں اندرون ملک تیارکرے گا۔جنگی کشتی کی افتتاح کی تقریب مشرقی علاقہ میں ہوئی ہے۔انجینیئر احمد العوھلی، بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی، پورٹس جنرل اتھارٹی کے سربراہ سعد الخلب، الزامل گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمن الزامل، سعودی عرب میں متعین فرانسیسی سفریر فرانسوا غویت اور متعلقہ اداروں کے اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔ عسکری صنعتوںکی جنرل کارپوریشن کے گورنر احمد العوھلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اعلی قیادت کا لامحدود تعاون حاصل ہے۔ تیز رفتارجنگی بوٹس کی سعودی عرب میں تیاری قومی ترجیحات میں شامل ہے۔اس کی بدولت سعودی بحریہ کی حربی استعداد بلند ہوگی۔ اس سے خطے میںبحری سیکیورٹی فورس مضبوط ہوگی اور مملکت کے اہم اسٹراٹیجک مفادات محفوظ ہوں گے۔