پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح 7.8 فیصد رہی

,

   

نئی دہلی: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ، کانوں اور کان کنی، تعمیرات اور مختلف اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی کی وجہ سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 7.8 فیصد رہی ہے، جبکہ اسی دوران گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں یہ 13.1 فیصد رہی تھی۔پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح مختلف ایجنسیوں بشمول ریزرو بینک اور حکومت کے ذریعہ ظاہر کیے گئے تخمینوں سے کم ہے۔ ریزرو بینک نے اپریل-جون سہ ماہی میں اس کے 8.1 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا، لیکن یہ 7.8 فیصد رہا ہے۔