پہلی مرتبہ اپوزیشن کی وزیر اعظم کیلئے اتنی غیر مہذب زبان:اوما

   

اجمیر۔19 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) آب و صفائی کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے اب تک پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ اپوزیشن نے ملک کے وزیر اعظم کے لئے اتنی غیر مہذب زبان کا استعمال کیا ہے ۔ ذاتی سفر پر اجمیر آئی بھارتی نے منگل کی رات کہا کہ اس کا جواب ملک کے عوام آئندہ لوک سبھا انتخابات میں دیگی ۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک مرتبہ پھر ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔ انہوں نے دوہر ایا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گی۔