واشنگٹن: کورونا بحران کے درمیان امریکہ میں نیشنل باسکٹ بال لیگ (این بی اے ) 30 جولائی سے فلوریڈا کے والٹ ڈیژنی ریزارٹ میں شروع ہونے جارہی ہے ۔ مداحوں کی غیرموجودگی میں ورچوئل فینس کے ذریعہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس کیلئے این بی اے نے مائیکروسافٹ کی مدد لی ہے اور لائیو میچ کے دوران روبوٹک کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔مائیکروسافٹ ٹیم کے ایپ اور بڑی اسکرین کے ذریعہ ہر میچ کے دوران 300 ورچوئل فینس کی موجودگی اسٹیڈیم میں نظرآئے گی۔ اس کیلئے ایرینا کے تین سائیڈ میں 17 فٹ اونچے ایل ای ڈی اسکرین لگائے جائیں گے ۔ ورچوئل اسٹینڈس ان فینس سے بھرا ہوگا جو ٹیم کے ایپ کے ذریعہ لاگ ان کریں گے اور سبھی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے نظرآئیں اس کے لئے ٹوگیدر موڈ فیچر کا استعمال کرنا ہوگا۔ اس مرتبہ مقابلوں کو لائیو دکھانے کے لئے این بی اے نے خاص انتظام کیا گیا اور پہلی مرتبہ روبوٹک کیمرے کھلاڑیوں کے نزدیک لگائے جائیں گے ۔ اس دوران کھلاڑیوں کی صحت اور ان کی حفاظت کا مکمل خیال رکھا جائے گا ۔ اس دوران ورچوئل فینس کا شور بھی سنائی دے گا۔
