چندی گڑھ: راجستھان رائلزکے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل 2025 میں پنجاب کنگز کے خلاف 50 رنزکی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوسری اننگز کی پہلی گیند پر وکٹ لینا ٹیم کے لیے زبردست آغاز ثابت ہوا، جس سے میدان میں سب کو توانائی ملی۔ پچھلے میچز میں سن رائزرز حیدرآباد اورکولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آرچرکوئی وکٹ نہ لے سکے تھے، لیکن چنئی سوپرکنگز کے خلاف 1-13 اور اب مولا پور میں پنجاب کے خلاف شاندار 3-25 کے اسپیل سے وہ فارم میں لوٹ آئے۔آرچر نے پہلی ہی گیند پر پریانش آریاکو اور پھر شریاس آیر کو بولڈکیا، جبکہ آخر میں ارشدیپ سنگھ کو آؤٹ کرکے پی بی کے ایس کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ویب سائٹ پر یشسوی جیسوال سے گفتگو میں آرچر نے کہا میں چاہتا تھا کہ اچھی شروعات دوں ۔گیند اتنی سوئنگ نہیں ہوئی جتنا میں نے سوچا تھا، لیکن خوشی ہے کہ پہلی ہی گیند پر وکٹ ملی۔
رونالڈو کے 931 بین الاقوامی گول مکمل
ریاض : اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کے مزید دوگولز کے بعد بین الاقوامیکیریئر کے931 گول ہوگئے۔ سعودی پرو لیگ میں النصر نے الہلال کو 1-3گول سے شکست دے دی۔ جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں ٹاپ ٹیم بائرن میونخ نے آسبرگ کو 3-1 سے شکست دی ، جمال موسیالا اور ہیری کین نے گول کیے۔