پہلے روبوٹک اسپورٹس ایونٹ کا حیدرآباد میں انعقاد

   


حیدرآباد ۔ (سیاست نیوز) ارینا انویشن وار لیگ اور روبوٹک ایکسپو کے نام سے اپنی نوعیت کا پہلا اسپورٹس ایونٹ 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2022 تک حیدرآباد ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ راما دیوی لنکا ڈائرکٹر ایمرجنگ ٹیکنالوجیز حکومت تلنگانہ کے مطابق جارج ابراہم ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایونجیلسٹ این آر، جشن بانی اور چیرمین مسٹر سینتھل کمار بانی اور ڈائریکٹر بز وی ڈریم ٹیکنالوجی پریا درشنی بانی اور ڈائریکٹر ، پرتاپ ریڈی، وینو ورما اور دیگر نے کہا کہ یہ ایونٹ ایک کھیلوں کا ایونٹ ہے جس کا مقصد تلنگانہ اور ہندوستان کے لیے پہلے روبوٹک کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ کھیلوں میں ملک بھر کی چمپئن شپ ہے۔