بھوپال۔ وزیراعظم نریندر مودی نے غریبوں کی فلاح وبہبود کے تئیں مرکزی حکومت کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے متعلقہ لوگوں اور ان کی حکومتوں کی مدت کار کے دوران غریبوں کے نام منافقت کی گئی ہے ۔ مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ‘پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا’ کے تحت مدھیہ پردیش میں ‘انت اتسوی’ (ترقی فیسٹول) کی شروعات کے موقع پر دہلی سے خطاب کیا۔بھوپال میں منعقد ہ اہم تقریب میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اورمختلف اضلاع میں متعلقہ انچارج وزیر موجود تھے ۔ پروگرام کے تحت ریاست میں 25ہزار سے زیادہ راشن کی دکانوں سے غریبوں اناج تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی، جس کے تحت ایک کروڑ پندرہ لاکھ کنبوں کے تقریباً 5کروڑ لوگ فیض یاب ہورہے ہیں۔ مودی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم تمام لوگوں ان ہی غریبوں کے درمیان سے آتے ہیں جن کی مکمل فلاح وبہود حکومت کی ترجیح ہے ۔ یہی کنبہ کورونا بحران کے دوران بھی ترجیحات میں شامل رہا۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ پہلے کے نظام میں لوگ دن میں سو بار غریبوں کانام لیتے تھے لیکن ان کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ وہ کہتے تھے کہ غریبوں کو سڑکوں، رسوئی گیس، بجلی اور بینک اکاونٹ کی کیا ضرورت ہے ۔ مودی نے کہاکہ لیکن بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے غریبوں کو رسوئی گیس، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرائیں۔ غریبوں کے لئے بینک اکاوٹ کھلوائے اور ان کے اکاونٹ میں مختلف اسکیموں کے تحت رقم بھی بھیجی گئی۔ کورونا بحران کے دوران میں بھی جن دھن اکاونٹ میں سینکڑوں کروڑ روپے بھیجے گئے ، موجودہ حکومت آئندہ بھی اس غریب طبقہ کے لئے کام کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کے سرکاری نظام میں خرابی تھی۔ وہی سوال پوچھتے تھے اور جواب بھی دیتے تھے ۔ ایسے لوگوں نے غریبوں کو دہائیوں تک ترقی سے دور رکھا۔ ایسے لوگ غریبوں سے ہمدردی ظاہر کرتے ہیں لیکن انہیں سہولیات نہیں دیتے ۔ وزیراعظم مودی نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے غریب طبقہ کو بااختیار بنایا گیا ہے ۔ ملک میں غریبوں کے جن دھن اکاونٹ کھلوائے گئے ۔ آسان قرض سہولیات مہیا کرائی گئیں۔ دیگر سہولیات بھی اس طبقہ کو مل رہی ہیں جس سے غریبوں کو احترام اور اعتماد ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت گاوں اور غریبوں کو بااختیار بنانے کیلئے مہم کی شکل میں کام کررہی ہے ۔ اس کے لئے دست کاری اور ہینڈ لوم کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ آزادی کی لڑائی میں خصوصی مقام رکھنے والے چرخے اور کھادی کو اب نئی شکل میں لوگ اپنا نے لگے ہیں۔ اس دوران مسٹر مودی نے یوجنا کے تحت تقریباً نصف درجن مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی اور جاننا چاہا کہ انہیں کوئی تکلیف تو نہیں ہے ۔ مودی نے مستحقین سے کہا کہ کورونا بحران کے دوران میں غریبوں سے اس طرح ب ات چیت کرکے انہیں توانائی مل رہی ہے ۔