پہلے محبت پھر شادی اور طلاق ، ایچ آئی وی پازیٹیو خون سے بیوی کے قتل کی گھناؤنی سازش

   

سورت : گجرات کے سورت میں ایک ایسا خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے جسے سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔ ایک شخص نے اپنی سابق بیوی سے بدلہ لینے کیلئے نتہائی خطرناک منصوبہ بنایا وہ اپنی سابق بیوی کو مارنا چاہتا تھا اور اسے مارنے کیلئے ایچ آ:ی وی پازیٹیو خون کا انتخاب کیا ۔15سال قبل شنکرکامبلی نے اپنی بیوی سے محبت کی شادی کی تھی ۔ دونوں ین طویل افیئر کے بعد شادی کرلی ۔ دونوں کے دو بچے بھی ہیں لیکن گزشتہ دو سالوں سے دونوں کے درمیان اکثر تناؤ رہتا تھا ۔ میاں بیوی میں لڑائی چل رہی تھی ۔ اس کے بعد شنکر کی بیوی نے اس سے علحدگی کا فیصلہ کیا ۔ دونوں کی دو سال قبل طلاق ہوگئیتھی لیکن بچوں کی وجہ سے وہ اکثر ملتے رہتے تھے ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں کے تعلقات پھر سے بہتر ہورہے ہیں ۔دونوں نے 25ڈسمبر یعنی کرسمس کے دن ایک ساتھ گزارنے کا منصوبہ بنایا ۔ یہ لوگ سارا دن ساتھ رہے ۔ وہ دونوں ریستوراں گئے ،اکٹھے کھانا کھایا ، شاپنگ کرنے گئے ۔ اسی شام دونوں اکیلے وقت گزارنے کیلئے سورت کے علاقہ مورا بھاگل گئے لیکن یہاں آنے کے بعد شنکر کامبلی نے اپنی بیوی کے ساتھ کیا کیا ،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ۔ موقع دیکھ کر شنکرنے اپنی بیوی کو ایچ آ:ی وی پازیٹیو کا انجکشن دیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی ۔آٖ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ شنکر گزشتہ ایک ماہ سے اپنی بیوی کو مارنے کی تیاری کررہا تھا ۔