لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی)کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ پہلے کی حکومتوں میں نوجوانوں کے ہاتھوں میں طمنچے لہراتے تھے جبکہ اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ٹیبلیٹ ہے۔ تلک انٹر کالج میدان پر بی جے پی کے بلدیاتی امیدواروں کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے ہندوستان کی پہچان بدعنوانی کے طو رپر ہوا کرتی تھی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کو ایک نئی پہچان ملی آج دنیا میں ہندوستان کا احترام ہے۔ ہندوستان جی 20 کی صدارت کررہا ہے۔