پہلے ونڈے میںانگلینڈ کیخلاف ہندوستان کی جیت

   

پونے: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ونڈے میچ 66 رنوں سے جیت لیا۔ جیت کیلئے 318 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ساری ٹیم 251 پرآؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 5 وکٹ پر 317 رنز اسکور کئے تھے جس میں شیکھر دھون کے 98 رنز شامل ہیں جنہیں میان آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پرستھ کرشنا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ (ابتدائی خبرصفحہ 7 پر)