یہ ملک گاندھی کا ملک ہے، اور مزیدار بات یہ ہے کہ جس نریندر مودی نے اپنی پوری جوانی جے گوڈسے کہ کر نکالی تھی اور وہ جب بوڑھاپے میں اس ملک کے وزیراعظم بنے ہیں تو اس گاندھی کی طاقت دیکھیے کہ اس گاندھی کے سامنے نریندر مودی جھک کر مالا ڈالنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
اور جب مالا ڈالتے ہوئے مودی یہ سوچتے ہونگے ہم نے تو ان کو ایک بار مارا تھا مگر یہ ہر سال دو اکتوبر کو ہمیں تماچہ رسید کرتا ہے۔ یہ گاندھی کی طاقت ہے، یہ ہندوستان کی خاصیت ہے۔
یہ سب کچھ انتخابات جیتنے کےلیے کیا جاتا ہے، اور جب انتخابات نہیں جیت پاتے ہیں تو جیتے ہوئے اراکین کی کو خرید کرکے حزب اختلاف جماعت بن جاتے ہیں۔
ہندو مسلمان کو آپس میں لڑائیں گے، یہ حربہ کام نہیں کرتا تو ای وی ایم کو درمیان میں لایا جاتا ہے یہ کارگر نہیں ہوا تو لائیں گے پے ٹی ایم، پھر بنیں گے پی ایم۔ پھر کہیں گے بھائیوں بہنوں! ہم ملک کی خدمت کےلیے سب کچھ کر رہے ہیں۔
وکاس پانچ سال میں پیدا نہیں ہوا اب کیا پیدا ہوگا، جبکہ تین سو ستر اور تین طلاق پیدا ہوچکا ہے۔
دیکھیں پوری ویڈیو۔