پیئر سن پروفیشنل کے حیدرآباد کا سنٹر کھول دیا گیا

   

حیدرآباد۔7 جون (سیاست نیوز) عالمی شہریت یافتہ کمپنی پیئرسن نے زبان کی مہارت کے امتحان کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے حیدرآباد میں اپنا پیئرسن پروفیشنل سنٹر کو دوبارہ کھول دیا ہے۔کورونا بحران کے دوران حکومتی رہنما خطوط کے مطابق معاشرتی دوری اور حفاظتی اقدامات کے دیگر سخت اقدامات کے پیش نظر مرکز میں امتحانات کی فراہمی کی خدمات دوبارہ شروع ہوگی ہیں۔ امتحان کے خواہش مند اب پی ٹی ای ٹسٹ کا شیڈول https://pearsonpte.com/ پر کرسکتے ہیں۔پیئرسن انڈیا ، سیلز اینڈ مارکیٹنگ ، نائب صدر ، رامانند ایس جی نے ٹسٹ سنٹر کے دوبارہ کھولنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس سنٹر سے لاکھوں طلبہ استفادہ کرتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے پابندی عائد ہوئی ہیں تاہم اب احتیاطی تدابیر کے ساتھ خدمات بحال کردی گئی ہیں۔