آرمور میں سیرت النبیؐ کوئز مقابلے ، جماعت اسلامی کے ذمہ داروں کا خطاب
آرمور یکم / اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نبی کریم ﷺکے متعلق معلومات حاصل کرنے اور آپ ﷺکی زندگی کے حالات اور تعلیمات کو عام کرنے کیلئے جماعت اسلامی ہند آرمور کی جانب سے آرمور کے اردو اور انگریزی میڈیم کے ششم تا دہم طلباء کیلئے کوئیز مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس مقابلے میں 500 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا ان طلباء میں ششم تا ہفتم اردو میڈیم اور انگریزی میڈیم علحدہ سطح پر اور ششم تا دہم اردو انگریزی میڈیم علیحدہ سطح پر کوئز امتحان منعقد کیا گیا۔ طلبہ و طالبات اور والدین میں اس موقع پر امتحان کے متعلق جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند آرمور اسلم بن محسن ، رکن جماعت محمد واجد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاآرمور میں گورمنٹ گرلز جونیئر کالج اور پرکٹ میں گورنمنٹ ضلع پرشیدہائی اسکول اردو میڈیم پر علحدہ سینٹرز پر امتحان منعقد کیا گیا ۔ اس کویزمقابلے کا مقصد پیارے نبی ﷺکی زندگی کے حالات اور آپ ﷺکی تعلیمات سے واقف کروانا تھا ۔ اس موقع پر پرکٹ میں نمائندہ کونسلر ظہیر علی کمیٹی کے ذمہ داران صدر کمیٹی قطب الدین نائب صدر عبدالنعیم ، محمد یعقوب علی کے علاوہ محمد یوسف الدین، محمد غوث الدین، محمد شفہیم، سید ظفر علی نمائندہ روزنامہ سیاست آرمور نے دورہ کیا اور آرمور کے گرلز کالج سنٹر پر جناب ابو الحسن سماجی کارکن قاضی عبدالمجید عبدالرحمن کونسلر عثمان حضرمی ٹی آر ایس لیڈر محمد عتیق نے امتحانی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا اور معلومات حاصل کیں اور جماعت اسلامی ہند آرمور کی سراہانہ کی۔ اس موقع پر جناب عبدالرحمن خالد محمد عبداللہ امتحان کنوینر، عبدالملک ماجد محمد رفیع اور ارشد واجد نے ممتحن کے فرائض انجام دئے اور انتظامات کئے ۔ بالکنڈہ میں بھی زیڈ پی ایچ ایس اسکول اردو میڈیم پر بھی منعقد کیا گیا۔ کل 2 اکتوبر2023 بروز پیر اردوگھر شادی خانہ سعید آباد آرمور میں سیرت نبی ﷺکا جلسہ اور طلباء میں انعامات کی تقسیم کا پروگرام دوپہر 2 بجے سے رکھا جا رہا ہے تمام افراد سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے طلباء کی ہمت افزائی کرنے کی خواہش کی جاتی ہے۔