نئی دہلی: حکومت نے درآمداتی قواعد میں 15 ڈسمبر تک نرمی کردی ہے تاکہ پیاز کی عاجلانہ کھیپ ملک میں لائی جاسکے جس سے دیسی سربراہی کو تقویت حاصل ہوگی۔ مرکزی وزارتِ اُمور صارفین نے کہا کہ کچن کی اس اہم شئے کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے میں مدد ملے گی اور ملک میں پیاز کا وافر ذخیرہ بھی ہوجائے گا۔