پیاز کی سپلائی میں کمی، قیمت ایک سو روپے فی کیلو گرام

   

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں پیاز کی سربراہی کم ہونے کی وجہ سے قیمت فی کیلو سو روپئے تک پہونچ گئی ہے۔ مہاراشٹرا میں حالیہ بارش کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوگئیں۔ پہلے مہاراشٹرا سے روزآنہ پیاز سے بھرے ایک سو تیس تا ایک سو پچاس ٹرک حیدرآباد آیا کرتے تھے۔ اب روزآنہ صرف 80 تا 90 ٹرک حیدرآباد پہونچ رہے ہیں۔ اس وقت پیاز کی قیمت گزشتہ سال کی قیمت سے چار گنا زیادہ ہے۔