پیاز کی قیمتوں میں گراو ٹ سے کسان پریشان 

,

   

حیدرآباد : پیاز کی قیمت میں گراوٹ سے ایک طرف عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے تودوسری طرف یہ پیاز کسانو ں کے آنکھوں میں غم کے آنسو لارہی ہے ۔ پیاز کی قیمت دن بہ دن گرنے سے کسان پریشان ہوگئے ہیں ۔

فی الحال معیاری پیاز ۸۰۰؍ روپے فی کنٹل فروخت ہورہی ہے ۔ جب کہ عام پیاز ۲۰۰؍ سے۵۰۰؍ روپے فی کنٹل فروخت ہورہی ہے ۔ اس بار پیاز کی اچھی فصل کے باوجود کسانوں کو اس کا فائد ہ نہیں پہنچ رہا ہے ۔ چند ماہ قبل پیاز کی قیمتیں آسمان چھورہی تھی لیکن اب اس کی قیمت میں اچانک گراوٹ آئی ہے ۔ کسانو ں کے مطابق ایک ایکر زمین پر پیاز اگانے کیلئے کسان کو ۵۰سے ۶۰؍ ہزار روپے کا خرچ آتا ہے۔ اگر کسان اپنے فائدہ کیلئے مقامی علاقوں میں ہی پیاز فر وخت کرنا شروع کردیں تو انہیں دلالوں کو کمیشن دینا پڑتا ہے ۔