پیاز کی قیمت فی کیلو 150روپے ہوسکتی ہے۔

,

   

حیدرآباد: ہندوستان میں پیاز کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پیاز ایک ایسی چیز ہے جو تقریبا ہر کھانے میں استعمال کی جاتی ہے۔ فی الحال اس کی قیمت 100 روپے فی کیلو فروخت ہورہی ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں پیاز کی 150روپے فی کیلو فروخت ہوگی۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ پیاز کی قیمت شہر میں بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ مالدار آدمی تو اسے آسانی سے خرید رہے ہیں لیکن اوسط و غریب طبقہ کے دست سے باہر ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ پیاز پر سبسیڈی عائد کرتے ہوئے اس کی قیمت میں کمی کریں تاکہ غریب و اوسط طبقہ بھی پیاز سے استفادہ کرسکے۔“

حیدرآباد اونین اسوسی ایشن کے صدر چیگوری وینکٹ راؤ نے بتایا کہ پیاز کی اتنی قیمت آج تک نہیں ہوئی۔ شدید بارش کی وجہ سے پیاز کی فصلیں خراب ہوگئیں جس کی وجہ سے یہ پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیاز کی قیمت زیادہ سے زیادہ 1500روپے فی کنٹل دستیاب ہورہی ہے جب کہ کم سے کم قیمت 6,000فی کنٹل فروخت ہورہی ہے۔ اونین ٹریڈ کے ایک شخص نے بتایا کہ پیاز کی قیمت کو روکنے کے لئے حکومت کومداخلت کرنی چاہئے۔ ایک پیاز کا تاجر سرینواس گوڑ نے بتایا کہ کل تک جو شخص پانچ کیلو پیاز خرید ا کرتا تھا آج وہ صرف ایک کیلو پیاز خریدنے پر مجبور ہے۔ پیاز کی اتنی قیمتیں ہوگئی ہیں تو عام آدمی کیسے خریدے گا؟ انہوں نے بتایا کہ اچھی معیاری پیاز 150روپے فی کیلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ غیر معیاری پیاز 60 روپے فی کیلو فروخت ہورہی ہے۔