پیاز کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

   

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پیاز کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہفتہ قبل فی کیلو پیاز کی قیمت 30 تا 40 روپئے تک مقرر تھی تاہم اب اس کی فی کیلو قیمت 75 تا 80 روپئے تک جاپہونچی ہے۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ مزید ایک ہفتہ میں پیاز کی قیمت فی کیلو 100 روپئے تک پہونچ جائے گی ۔ ریاست میں پیاز کی کاشت میں کمی کے باعث مارکٹ میں پیاز کی بہت کم درآمد ہو رہی ہے ۔ طلب کے مطابق پیاز دستیاب نہ ہونے سے اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہاہے ۔ آئندہ دو ماہ تک یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔