نئی دہلی: پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے اسٹاک لمٹ قانون لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ٹھوک کاروباری اب صرف 25 میٹرک ٹن پیاز جمع کرسکیں گے۔ ریٹیل کاروباری صرف دو میٹرک ٹن پیاز کا اسٹاک کرسکیں گے۔ یہی نہیں بازاروں میں پیاز کی سپلائی بڑھانے کیلئے ایم ایم ٹی سی 10 ہزار میٹرک ٹن پیاز درآمد کرنے کیلئے ٹنڈرس جاری کرے گا۔
