پیاز کی محدود برآمدات کی اجازت

   

نئی دہلی: حکومت نے گھریلو منڈیوں میں پیاز کی آمد کے پیش نظر کسانوں کے فائدے کے لئے بنگلور اور کرشن پورم سے پیاز کی محدود برآمدات کی اجازت دی ہے ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے بیرونی تجارت نے جمعہ کے روز یہاں جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ 31 مارچ ، 2021 تک بنگلور اور کرشن پورم سے 10 ہزار ٹن پیاز بیرون ملک برآمد کی جاسکے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ برآمد چنئی بندرگاہ سے کی جائے گی اور پیاز کی برآمد کے لئے مقامی باغبانی کمشنر کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ بیرونی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے بنگلورمیں واقع دفتر پیاز کی برآمدات کی نگرانی کرے گا۔