نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد اب پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کا امکان پایا جاتا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں پیاز 150 سے 200 روپئے فی کیلو فروخت ہورہی ہے۔ بنگلور کے منڈیوں میں ہول سیل کاروبار کرنے والے پیاز کی قیمتوں کو کم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ عوام نے پیاز لینا چھوڑ دیا تھا۔ بلیک مارکٹرس کو مجبوراً پیاز کی قیمتوں میں کمی کرنی پڑی۔ اس کے بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ کا امکان ہے۔ حکومت کا مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں۔ دہلی میں 9 ڈسمبر کے بعد پٹرول کی قیمت فی لیٹر 75 پیسے کا اضافہ ہوا۔ عوام ہر دوسرے دن پٹرول کی قیمت میں اضافہ پر پریشان ہے۔ عوام اسے بوجھ محسوس کررہے ہیں اور بی جے پی کی حکومت پر الزام عائد کررہے ہیں اس نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔