پیان۔ آدھار منسلک نہ کرنے پر جرمانہ کا دفاع :وزیر فینانس

   

نئی دہلی :مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر (PAN) کو آدھار کے ساتھ جوڑنے کیلئے جرمانے عائد کرنے کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آدھار۔پین لنکنگ 31 مارچ 2022 تک مفت تھی۔ گزشتہ سال یکم اپریل سے 500 روپئے لیٹ فیس عائد کی گئی تھی جسے بعد میں یکم جولائی سے جرمانہ کی رقم کوبڑھا کر 1,000 روپئے کر دیا گیا۔مزید یہ کہ اگر اس سال 30 جون سے پہلے آدھار سے پیان کو لنک نہیں کیا گیا تو PAN غیر فعال ہو جائے گا۔