حیدرآباد : حکومت نے پیان کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کیلئے آخری تاریخ میں مزید تین ماہ کی توسیع کی ہے۔ اس کے ساتھ اب اس کیلئے نئی تاریخ 30 ستمبر 2021ء ہے۔ مملکتی وزیرفینانس انوراگ ٹھاکر نے کل اعلان کیا کہ ان دو کارڈس کو مربوط کرنے کیلئے آخری تاریخ میں کوویڈ۔19 وبا کے درمیان ٹیکس دہندگان کو راحت فراہم کرنے کیلئے توسیع کی گئی ہے۔ یہ تیسری مرتبہ ہیکہ حکومت نے ان دو شناختی کارڈس کو مربوط کرنے کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔ پہلی مرتبہ اس کیلئے آخری تاریخ 31 مارچ 2021ء مقرر کی گئی تھی جس میں پھر 30 جون 2021ء تک توسیع کی گئی تھی۔