پیان کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ 31مارچ

   

یکم اپریل سے غیر مربوط کارڈ کے استعمال پر 10,000 روپئے جرمانہ
حیدرآباد ۔ 2مارچ ( سیاست نیوز) محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے جاری کئے جانے والے ’’ پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر ‘‘ یعنی پیان کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کی مدت 31 مارچ کو ختم ہوجائے گی ۔ اس مدت کے دوران ہی آدھار کارڈ سے مربوط کرلینے والے افراد کے پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر ( پیان) کارڈز کو ہی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ مربوط نہ کئے جانے والے پیان کارڈز کو یکم اپریل سے ناقابل قبولل تصور کئے جائیں گے ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اگر آدھار کارڈ سے مربوط نہ کئے ہوئے پیان کارڈز کو استعمال کرنے کی صورت میں انکم ٹیکس قانون کے دفعہ 272 بی کے تحت دس ہزار روپئے تک جرمانہ عائد کیا جاسے گا ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اب تک ہی آدھار کارڈ کو پیان کارڈ سے مربوط کرنے کیلئے انکم ٹیکس محکمہ کیجانب سے دو مرتبہ مدت میں توسیع کی گئی ۔ گذشتہ سال ماہ ستمبر میں ایک مرتبہ اور ماہ ڈسمبر میں ایک اور مرتبہ مدت میں توسیع کی گئی تھی اور اس طرح اب 31مارچ کے بعد مدت میں کسی قسم کی توسیع ہرگز نہیں کی جائے گی ۔