پیان کارڈ یا ای فائلنگ کے بغیر نئے انکم ٹیکس سسٹم سے

   

استفادہ ناممکن، سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس کے احکام
نئی دہلی 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ٹیکس دہندہ جس کا ای فائلنگ کھاتہ یا پیان کارڈ نہ ہوگا وہ انکم ٹیکس کے ای اسسمنٹ سسٹم سے استفادہ نہیں کرسکے گا۔ اس طریقہ کو آئندہ ماہ نافذ کیا جائے گا۔ یہ باتیں حال ہی میں قائم سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس (سی بی ڈی آئی) کے ہدایت نامہ میں بتائی گئیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ جہاں ٹیکس کے محکمہ نے دھاوے کئے ہوں اور ایسے واقعات جنھیں غیر معمولی حالات کا درجہ حاصل ہو وہ بھی اسسمنٹ زمرے میں نہیں آئیں گے۔ اس نئے سسٹم کو 8 اکٹوبر سے سارے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ سی بی ڈی آئی جو انکم ٹیکس کے محکمہ کے لئے پالیسی سازی کرتی ہے۔ اس نے ایک گشتی جمعرات کو جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے سسٹم کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔ ایسے معاملات جن میں انکم ٹیکس کے تختہ جات (ITR) کاغذ پر داخل کئے گئے ہوں اور متعلقہ ٹیکس ادا دہندہ کا کوئی ای فائلنگ کھاتہ نہ ہو۔ اس کا اسسمنٹ غیر پیان زمرے میں کیا جائے گا۔ گنجلک کیسوں یا ایسے کیس جن میں انتظامی مشکلات ہوں یا غیر معمولی حالات کے زمرے میں آنے والے کیس نئے نظام میں شامل نہیں ہوں گے۔