پیاکیج دیا جائے ، کشمیر کے ٹور آپریٹرس کا مطالبہ

   

سری نگر: وادی کشمیر کے ٹور آپریٹرس نے حکومت پر انہیں نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک مالی پیکیج کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرس شعبہ سیاحت کی ایک اہم اکائی ہے لیکن حکومت جب بھی کسی پیکیج کا اعلان کرتی ہے تو ہمیں نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ ٹور آپریٹرس نے منگل کو یہاں ایوان صحافت یا پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے انتظامیہ ابھی تک ہمارے رول کو سمجھ نہیں پائی ہے ۔ ہم لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ٹور آپریٹرس کے رول کو سمجھیں۔ ہم سیاحتی شعبے کا سرگرم حصہ ہیں لیکن ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاگزشتہ سال مرکزی یا یونین ٹریٹری حکومت کی طرف سے جس ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ، اس میں ٹور آپریٹرس کا کہیں بھی نام نہیں تھا۔