پیدائشی حق شہریت پر ٹرمپ کی ہدایات کوعدالت نے روک دیا

   

بوسٹن ۔26؍جولائی ( ایجنسیز )امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے پیدائشی حق شہریت ختم کرنے کے صدر ٹرمپ کی ہدایات پر عارضی طور پر روگ لگا دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ میں غیر قانونی مقیم افراد کے بچوں کو پیدائشی حق نہیں ہوگا۔امریکی ریاست بوسٹن کے ایک وفاقی جج نے والدین کی امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر پیدائشی حق شہریت کی آئینی ضمانت کو ختم کرنے کے ٹرمپ کے حکم کو اپنی تیسری رولنگ میں روک دیا ہے۔امریکی ڈسٹرکٹ جج نے فیصلہ سنایا کہ صدر کی جانب سے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت دینے سے انکار کرنے کی کوشش پوری طرح سے غیر آئینی ہے۔صدارتی حکم کے خلاف یہ مقدمہ امریکہ کی 22 ریاستوں اور تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ کرنے والے متعدد گروپوں نے عدالتوں میں دائر کیا ہے۔

مقدمہ دائر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پیدا ہونے والا کوئی بھی شخص ملک کا شہری ہے۔