حیدرآباد۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس رینک کے ایک عہدیدار کو پیدا پلی میں وکیل جوڑے کے قتل کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ راما گیری اور منتھنی پولیس اسٹیشنوں کے عملہ کو تحقیقات سے دور رہنے کو کہا گیا ہے کیونکہ ان پر تحقیقات میں لاپرواہی برتنے کا شبہ ہے ۔ منتھنی پولیس کے عملہ سے کہا گیا ہے کہ وہ تحقیقات میں کوئی رول ادا نہ کریں کیونکہ متوفی جوڑے نے ایک 53 سالہ دلت کی پولیس اسٹیشن میں موت کے خلاف درخواست مفاد عامہ دائر کی تھی ۔ ذرائع نے کہا کہ پولیس محکمہ نے راما گیری پولیس کی لاپرواہی کا بھی سخت نوٹ لیا ہے جس کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔