پیدل راہروں کی حفاظت اور سلامتی پر خصوصی توجہ

   

مادھاپور میں سلیکان سگنلس کا افتتاح ، کمشنر اسٹیفن رویندرا
حیدرآباد : /25 اگست (سیاست نیوز) سڑک پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت اور سلامتی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور سیف سٹی پراجکٹ کے تحت سلیکان کو قائم کیا جارہا ہے ۔ یہ بات کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر اسٹیفن رویندرا نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں مادھاپور زون میں گوگل آفس جنکشن کے قریب پیدل راہرو کیلئے سلیکان سگنل کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے بتایا کہ سائبر آباد میں پیدل چلنے والوں کی سلامتی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اکثر حادثاتی اموات سگنل عبور کرتے وقت پیش آرہی ہیں ۔ سلیکان کے سبب حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ اور سائبر آباد میں 44 سلیکان سگنل قائم کئے گئے ہیں جس سے سڑک عبور کرنے والے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے ٹریفک والینٹرس کی خدمات کی ستائش کی اور بتایا کہ سائبر آباد حدود میں آئندہ دنوں مزید سلیکان سگنلس قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے مقامات کی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں پیدل چلنے والوں کی اکثریت سڑک عبور کرتی ہے اور ان مقامات پر سلیکان سگنلس کو قائم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی پی ٹریفک ، ہرش وردھن ، مادھاپور ، ڈی سی پی سندیپ و دیگر موجود تھے ۔