پیرالمپک اتھلیٹ جھاجھریا کو کوالیفکیشن پر گہلوٹ کی مبارکباد

   

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلو، سابق وزیرا علی وسندھرا راجے ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا سمیت کئی لیڈروں نے پیرالمپک کھلاڑی دیویندر جھاجھریا کو ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔اس موقع پر گہلوت نے کہاکہ راجستھان کے پیرالمپک بھالا پھینک کھلاڑی دیویندر جھاجھریا نے ٹیوکیو پیرالمپک کھیلوں کے لئے کوالیفائی کرنے پر میری نیک خواہشات۔بی جے پی کی قومی نائب صدر اور سابق وزیراعلی وسندھرا راجے نے کہاکہ راجستھان کے جیولین تھروور جھاجھریا نے ٹوکیو پیرالمپک کوالیفائنگ مقابلہ میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔ ان کی شاندار کارکردگی اولمپک میں یقینا ہندستان کا وقار بڑھائے گی، ایسا ہمیں یقین ہے ۔