پیرا شوٹر اوانی کا گولڈ میڈل کے ساتھ نیا ریکارڈ

   

پیرس ۔ پیرا شوٹر اوانی لیکھرا نے پیرالمپکس میں دوگولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن کر جمعہ کو نئی تاریخ رقم کی۔ اوانی جو ٹوکیو 2020 اولمکپس میں خواتین کی10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈ ایس ایچ ون ایونٹ کے دوران پیرا اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنی تھی پیرس میں اپنا خطاب برقرار رکھا۔ انہوں نے 249.7 پوائنٹس کا نیا پیرا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنا دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔ اوانی نے ٹوکیو میں 249.6 کا پچھلا ریکارڈ قائم کیا تھا مجموعی طور پر 22 سالہ اوانی جیولن پھینکنے والے دیویندر جھاجھریا کے بعد دوگولڈ میڈل جیتنے والی دوسری ہندوستانی پیرا اولمپئن ہیں۔ پیرا اولمپک گیمزمیں ایوانی کا یہ تیسرا میڈل ہے۔ انہوں نے ٹوکیو میں خواتین کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز ایس ایچ ون ایونٹ میں برونز میڈل بھی جیتا تھا۔علاوہ ازیں مونا اگروال نے برونز میڈل حاصل کیا جبکہ اس زمرے جنوبی کوریا لی یون ری نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ قبل ازیں فائنل میں اوانی نے ٹوکیو گیمز میں قائم اپنے پچھلے ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کے مقابلے میں سرفہرست رہی۔ انہوں نے کل 249.7 کے ساتھ اس زمرے میں نیا پیرا اولمپک ریکارڈ حاصل بنایا۔ ان کا پچھلا بہترین اسکور ٹوکیو پیرالمپکس میں 249.6 تھا۔ دوسری جانب مونا جو مختصر وقت کے لیے شاٹس کے فائنل راؤنڈ میں آگے تھیں، مجموعی طور پر228.7 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی اور ایونٹ میں برونز میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ گیمز میں ملک کے میڈلس کے تعداد میں بھی اضافہ کیا ۔ جنوبی کوریا کے لی یون ری نے جملہ 246.8 کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔ وہ 6.8 شوٹنگ کے بعد فائنل شاٹ میں گولڈ میڈل کھو بیٹھی کیونکہ اوانی نے اپنے گولڈ میڈل کا کامیابی سے دفاع کیا، جو ٹوکیو میں اپنے پیرالمپکس ڈیبیو میں جیتا تھا۔دوسرے گولڈ میڈل پر انہیں مبارک بادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔