حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے علاقہ پیراماونٹ کالونی میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 17 سالہ زویا بیگم جو پیراماؤنٹ کالونی علاقہ کے ساکن اکرم شریف کی بیٹی تھی کل رات اپنے مکان میں مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس نے بتایا کہ اس طالبہ کی ذہنی حالت دو ماہ سے درست نہیں تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔