پیرس اولمپکس میں انڈیا ہاؤس کاافتتاح

   

ممبئی؍پیرس : پیرس اولمپکس 2024 کے شاندار افتتاح کے ایک دن بعد ہندوستان کے پہلے کنٹری ہاؤس یعنی انڈیا ہاؤس کا پیرس میں افتتاح کیا گیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے روایتی ہندوستانی انداز میں چراغ جلا کر انڈیا ہاؤس کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک کے مہمانوں، آئی او سی کے عہدیداروں اور بھارت کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء معززین میں آئی او سی کمیٹی کے ممبر سیر میانگ این جی، انڈین اولمپک اسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا، فرانس میں ہندوستان کے سفیر جاوید اشرف، بی سی سی آئی کے جئے شاہ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا شامل تھے ۔ اس موقع پر آئی او سی کی رکن نیتا امبانی نے بھارت میں اولمپکس لانے کی کھل کر وکالت کی۔ نیتا نے کہا کہ آج ہم 2024 کے پیرس اولمپک میں نیا خواب دیکھ رہے ہیں۔ 1.4 بلین ہندوستانیوں کا اولمپک کھیلوں کا مشترکہ خواب۔ وہ دن دور نہیں جب انڈیا اولمپک کی میزبانی کرے گا۔ تقریب میں بالی ووڈ گلوکار شان نے اپنی گائیکی سے بھرپور داد تحسین حاصل کی۔ سامعین نے ان کے بالی ووڈ گانوں پر دل کھول کر رقص کیا۔ مہمانوں کا استقبال ڈھول کی تھاپ سے کیا گیا۔