ہندوستانی جوڑی کوبرونز میڈل ، منو بھاکر ایک ہی ایڈیشن میں دو تمغے جیتنے والی پہلی انڈین کھلاڑی
پیرس: پیرس اولمپکس 2024 کے چوتھے دن منگل (30 جولائی) کو منو بھاکر اور ان کے ساتھی سربجوت سنگھ نے برونز میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ شوٹر مانو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کردی۔ وہ ایک ہی اولمپک کھیلوں میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ منگل کو منو اور سربجوت کی جوڑی نے 10 میٹر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ کے کانسی کے تمغے کے مقابلے میں کوریا کو 16-10 سے شکست دی۔پیرس اولمپکس میں ہندوستان کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔ منو بھاکر نے بھی 2 دن پہلے پہلا تمغہ جیتا تھا۔ وہ خواتین کے 10 میٹر پسٹل مقابلے میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ شوٹنگ میں 12 سال بعد ڈبل میڈل ہندوستان کو 12 سال بعد اولمپک گیمز میں شوٹنگ میں دوہرے تمغے ملے ہیں۔ اس سے قبل گگن نارنگ اور وجے کمار نے لندن اولمپکس-2012 میں تمغے جیتے تھے۔نارمن پرچرڈ نے 1900 کے اولمپکس میں 2 تمغے جیتے تھے۔ مانو سے پہلے ایک انگلش کھلاڑی نارمن پرچرڈ نے ایک اولمپک گیمز میں 2 تمغے جیتے تھے۔ انہوں نے 1900 کے پیرس اولمپکس میں 200 میٹر ہرڈلز اور 200 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اولمپکس میں یہ ہندوستان کا پہلا اولمپک تمغہ تھا۔ لیکن، ہندوستان کا پہلا تمغہ بھی متنازعہ رہا، کیونکہ یہ انگلش ایتھلیٹ نارمن پرچرڈ نے جیتا تھا۔ اسی لیے انگلینڈ بھی اس کا دعویٰ کرتا ہے۔دوسری طرف منو بھاکر نے اولمپک گیمز کے ایک ہی ایڈیشن میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئیں ہیں۔ پیرس اولمپکس کے چوتھے دن بھارتی شوٹر منو بھاکر اور سربجوت سنگھ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔اس کے علاوہ منو بھاکر انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں تھیں۔ منو بھاکر کی جیت اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ٹوکیو میں ان کو پستول کی خرابی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا تھا اور اس وقت وہ بھارت کی جانب سے تمغے کی دعویداروں میں سے ایک سمجھی جاتی تھیں۔