پیرس میوزیم میں نیم برہنہ خاتون کو روک دیا گیا

   

پیرس: جین ہویٹ اور مارین کنیول دو سہلیاں ہیں اور دونوں کی عمریں 22 سال ہیں۔ ایک دن دونوں نے ایک ساتھ گھومنے پھرنے، لنچ کرنے اور میوزیم دیکھنے کا پروگرام بنایا۔ لنچ وغیرہ کے بعد وہ لوگ جیسے ہی میوزیم کے باب الداخلہ پر پہنچے ایک میوزیم ایجنٹ وہاں پہنچ گیا اور کہنے لگا کہ ہویٹ کو میوزیم میں داخلہ نہیں دیا جاسکتا۔ پہلے پہل تو ہویٹ نے یہ سمجھا کہ شاید اس کے لباس کی وجہ سے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ میوزیم کے منیجر نے وضاحت کی کہ ہویٹ کے کھلے گلے کا لباس نیم عریانی کا منظر پیش کررہا ہے جو میوزیم کے رہنمایانہ خطوط کے مغائر ہے۔