پیرس : امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے ملاقات کی۔ امریکی حکام کے مطابق اس ملاقات میں امریکہ اور فرانس کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق بات چیت ہوئی۔ امریکی حکام نے مزید بتایا کہ اس موقع پر رواں ماہ ہونے والی امریکی اور فرانسیسی صدور کی ملاقات کی تفصیلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی حکام نے کہا کہ انتھونی بلنکن نے یورپ کے دفاعی اور سلامتی اقدامات کی امریکی حمایت پر زور دیا۔ امریکی حکام کے مطابق فرانس نے سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی آپریشنوں کے لیے کئی تجاویز پیش کی ہیں۔