پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں “سعودی ثقافتی نمائش” میں مخطوطات کے پویلین میں سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب کے انسانی ثقافتی ورثے کو نمایاں کرنے والے منفرد مواد کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں مختلف ملکوں کے افراد کی غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔مخطوطات گیلری میں پانچویں ہجری کا قرآن کریم کا ایک نسخہ اور ہبتآ اللہ بن زید بن حسن بن افرائیم کا 580 ھ کا عربی میں لکھا طبی نسخہ موجود ہے۔ طب کی اس کتاب میں مختلف بیماریوں کی علامات اور ان کے علاج کے طریقوں کا ذکر ہے۔پویلین میں ابو زید سعید بن اوس بن ثابت کی کتاب ” النوادر فی لغٔ المسائی ” کے اشعار بھی شامل ہیں۔ نمائش میں شامل پرانے نسخوں میں محمد بن عبدالنبی کی سائنسی اور حساب کے علوم کی ایک کتاب بھی شامل ہے۔