پیرس کی ایک عمارت میں آتشزدگی ،8ہلاک

   

پیرس ۔ 5 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پیر کی شب پیرس کے ایک ایسے علاقہ میں جہاں مالداروں کے مکانات اور عمارتیں واقع ہیں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک فرد کے شدید طورپر زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سولہواں ارونڈ سمنٹ میں لگی آگ نے 27 افراد کو معمولی طورپر جھلسایا جن میں آتش فرو عملہ کے تین افراد بھی شامل ہیں۔ عمارت کی 7 ویں اور 8 ویں منزل پر آگ پر ہنوز قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس کے بعد یہ اندیشہ پایا جاتا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ آفش فرو محکمہ کے ترجمان کیپٹن کلیمنٹ کوگنون نے یہ بات بتائی ۔ دریں اثناء پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر شبہ ہیکہ اُس نے آتشزنی کی ہوگی ۔ اس موقع پر پیرس پراسیکیوٹر ریمی ہٹیز نے بتایا کہ اُس عمارت میں رہنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیاگیا جس سے آتشزنی سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی ۔