پیرلہ مری میں 644ویں سالانہ اعراس شریف کے موقع پر

   

زائرین کومفت داخلہ کے لئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی
محبوب نگر۔30جنوری(ای ۔میل)حیدرآباد دکن سے 90کیلو میٹر پر واقع محبوب نگر جنوبی ہند کاعظیم وقدیم تاریخی و مرکزی یادگار سیاحتی مقام پیرلہ مری درگاہ قطب الاقطاب حضرت سیدشاہ جمال حسینی ،قطب الاقطاب حضرت سید شاہ کمال حسینی چشتی ؒ کے 644ویں سالانہ سہ روزہ اعراس شریف یکم فبروری تا3فبروری بروز ہفتہ تا پیر منعقد شدنی ہے،کی مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ، سینئیر جرنلسٹ محمد رفیق احمد قادری،الحاج محمد عبدالرفیع ذکی،جناب شاہ صوفی محمد خواجہ خان چشتی ، جناب شاہ محمد فضل خان چشتی قادری ،نیکل ساڑھے سات بجے شام کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ شری رونالڈ روز سے انکے کیمپ آفس میں ملاقات کرتے ہوئے یکم تا 3/فبروری اعراس شریف میں مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت دی اور دوروز یکم اور 2/فبروری ہفتہ اور اتوار کو زائرین سے داخلہ ٹکٹ نہ لینے کی بھرپور نمائندگی بھی کی۔درگاہ حضرات پیرلہ مری میں سال گذشتہ ضلع کلکٹر نے سی سی روڈ کے لئے دس لاکھ روپئے کی منظوری دی تھی اسکی بھی اعراس شریف سے قبل تک روڈ کی تعمیر کا وعدہ کیا- بعدازاں جنرل سیکریٹری درگاہ حضرات پیرلہ انتظامی کمیٹی مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے بتایا کہ بڑی تعداد میں عوام الناس حضرت پیرلہ مری درگاہ پر بلالحاظ مذہب وملت شرکت کرتی ہے۔ اعراس میں شریک ہوکر فیضان علمی وروحانی سے استفادہ کرتے ہیں۔سرینواس گوڈ ریاستی وزیراسپورٹس و ٹوراِزم،شری رونالڈ روز ضلع کلکٹراینڈ مجسٹریٹ،شریمتی ریما راجیشوری ضلع مہتمم پولیس، سید عبدالرزاق شاہ قادری ،مولاناسیدشاہ امین الدین قادری ،مولانا قاضی مولاناسیدشاہ غوث محی الدین قادری ،مولانا محمد بابو بھائی باگمار سجادہ نشین ،مولانا محمد انوار قادری ، محمد سلطان الدین چشتی ،مولانا شاہ محمد غوث اتم شرفی قادری ،محمد عبدالضمیر طاھری قادری،جناب خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ قائد ٹی آر ایس،محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ ،محمد عبدالرفیع ذکی، جناب افتخار الدین احمد ہائی کورٹ ایڈوکیٹ،محمد رفیق احمد قادری جرنلسٹ، قاضی محمد سعادت علی جنیدی سعداللہ،جناب محمد تقی حسین تقی،شری پانڈورنگاراؤ ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر(ڈی پی آراْو)، مسٹر روی و دیگر مہمانان خصوصی ہونگے۔