لیما : جنوبی امریکی ملک پیرو کے شمال میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں کئی مکانات مٹی تلے دب گئے۔پیرو کے پریس نے اعلان کیا کہ ایک پہاڑ کی ڈھلوان سے پھسلنے والی کئی ٹن مٹی صوبہ ریتاز کے قصبے ریتاماس میں مکانات پر جا گری۔حکام نے بتایا کہ ہے تقریباً 80 مکانات زیر زمین دبے ہوئے ہیں اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد لاپتہ ہے۔علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں جہاں اب تک 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔علاقائی گورنر مینوئل لیمپن نے آر پی پی ریڈیو کو بتایا کہ اوپر سے پھسلنے والی مٹی نے 60 سے 80 گھروں کو نگل لیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ان گھروں میں کتنے لوگ موجود ہیں۔