پیرو: آئین میں تبدیلی کا ریفرنڈم مسترد ہونے پر احتجاج

   

لیما: پیرومیں آئین میں تبدیلی کے لیے ریفرنڈم کی درخواست مسترد ہونے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو کی کانگریس نے صدر پیڈرو کاسٹیلو کی طرف سے آئین میں تبدیلی کے لیے ریفرنڈم کا مطالبہ کرنے کے لیے پیش کیے گئے بل کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے معیشت میں ریاست کے کردار کو بڑھانے کے لیے آئین میں تبدیلی کا بل پیش کیا تھا۔ کانگریس میں پیش کردہ ریفرنڈم کی درخواست کے حق میں 6اور مخالفت میں 11ووٹ ڈالے گئے۔