لیما ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرو میں پیر کی دیر رات ایک مسافر بس کے گہری کھائی میں گرجانے سے کم از کم 6 مسافر ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع منگل کو دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بس پونو سے جولیاکا جا رہی تھی اور ایک موڑ پر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ چونکہ زخمیوں کی حالت نازک ہے ، اموات کی تعداد میں اضافہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پچھلے مہینے ، جنوبی کسکو کے علاقے میں مسافر بس کے ٹکرانے کے بعد 23 افراد کی موت ہوگئی تھی۔
