لیما: جنوب مغربی پیرو کے ہوانکویلیکا علاقے میں پیر کی صبح مسافر بس سڑک سے دو سو میٹر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 24 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا دوپہر ڈیڑھ بجے صوبہ چورکیمپا کے پہاڑی علاقہ میں پیش آیا۔ ریڈیو پروگراماس ڈیل پیرو نے چرکمپا انٹیگریٹڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں ایک نابالغ بھی شامل تھا۔ زخمیوں کو ہوانکایا، پمپاس اور آیاکچو شہروں کے اسپتالوں میں لے جایا گیا۔ اینکو کے ضلعی میئر مینوئل زیوالوس نے ریڈیو پر بتایا کہ علاقے میں تودے گرنے کی وجہ سے سڑک کم از کم ایک ماہ سے خستہ حالت میں ہے ۔
سات یونانی ریسکیو ورکرس سڑک حادثہ میں ہلاک
طرابلس : لیبیا کے حکام نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آئے ہوئے رضاکاروں کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا جس میں 4 یونانی رضاکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔