لیما : پیرو میں ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا شکار ہوجانے سے فوج کے پانچ جوانوں کی موت ہوگئی۔پیرو کے مسلح دستوں کی مشترکہ کمان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتہ کو اس وقت پیش آیا جب غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک خفیہ مہم کے تحت ہیلی کاپٹر سے 12 جوانوں کولے جایا جارہا تھا۔
