پیرو کی اپوزیشن لیڈر کینیکو فوجیموری کی جیل سے رہائی

,

   

لیما۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرو کی اپوزیشن لیڈر کیٹیکو فوجیموری کو برازیل کے ایک سرکردہ تعمیراتی ادارہ سے مربوط رشوت ستانی کے مقدمہ میں ماقبل سماعت 13 ماہ تک حراست میں رکھنے کے بعد جمعہ کو رہا کردیا گیا۔ دستوری عدالت نے کہا کہ اس خاتون اپوزیشن لیڈر کے خلاف چونکہ رشوت ستانی کے مقدمہ کی سماعت تاحال شروع نہیں ہوئی۔ ہے۔ چنانچہ انہیں رہا کردیا جانا چاہئے۔ 44 سالہ فوجیموری نے جیل سے باہر نکلنے کے بعد وہاں موجود اخباری نمائندوں کی کثیر تعداد سے کہا کہ ’’میرے لئے یہ زندگی کا انتہائی تکلیف دہ واقعہ ہے‘‘۔